کراچی بار میں 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی

August 13, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 20

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کے تحت 14 اگست کی صبح10 بجے جشن آزادی کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوگی‘ اس موقع پر کراچی بار کے صدر نعیم قریشی ‘شہادت اعوان‘ سیشن جج احمد صباء اور ممبر بار کونسل حاکم شیخ پرچم کشائی کریں گے‘ تقریب میں وکلاء کے لئے ناشتے کا اہتمام کیا جائیگا۔