کراچی والوں کیلئے ’’کے الیکٹرک‘‘ خطرہ بن گئی، اسپیکر سندھ اسمبلی

August 13, 2015 4:16 pm0 commentsViews: 25

کے الیکٹرک شہر کے عوام کے ساتھ زیادتیاں کررہی ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے
کاپر وائر کی جگہ المونیم وائر لگائے جارہے ہیں، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں بدھ کو ’’کے الیکٹرک‘‘ کے بارے میں پیش کردہ تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی گئی لیکن اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ کراچی کے لوگوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کررہی ہے ۔اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔یہ تحریک التواء پاکستان تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین ایڈوکیٹ نے پیش کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی والوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے اور کاپر وائر کی جگہ ایلومینیم وائرز لگائے جارہے ہیں ۔کمپنی ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے تحفظ کا نظام بھی نصب نہیں کیا ہے ،جس کی وجہ سے بجلی کا بار بار بریک ڈاؤن ہوتا ہے ۔حال ہی میں تین مرتبہ کراچی میں بلیک آؤٹ ہوا ۔گرمی کی وجہ سے کراچی میں 750افراد ہلاک ہوئے ،اس کی ذمہ دار بھی ’’کے الیکٹرک‘‘ہے ۔

Tags: