متحدہ قومی موومنٹ کے تین دھڑے بننے کا امکان

August 13, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 22

استعفے 35ارکان کی متحدہ سے علیحدگی کی ابتداء،بعض ارکان کے سیاسی جماعتوں سے رابطے
پارٹی چھوڑنے والے ارکان نئے لائحہ عمل کے لیے جلد اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ذرائع کا دعویٰ
اسلام آباد (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے استعفے35 سینیئر ارکان کی ایم کیو ایم سے علیحدگی کی ابتدا ہے جن میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کے تین دھڑے ہونے کا امکان ہے ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ ‘ دوسرا الطاف حسین جبکہ تیسرا نئی شناخت کیساتھ منظر عام پر آسکتاہے۔ ذرائع کو بتایا گیا ہے متحدہ قومی موومنٹ کے بعض ارکان کا سیاسی طور پر پیپلزپارٹی‘ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے رابطہ ہے مگر اعلانیہ کسی جماعت میں شرکت کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔35 ارکان جلد ہی اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں جمع ہوں گے۔

Tags: