ایم کیو ایم کے تمام ارکان سندھ اسمبلی نے استعفے دے دیئے ، خواجہ اظہار

August 13, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 25

جو ارکان حاضر نہیں تھے انہوں نے فیکس کے ذریعے اپنے استعفے سندھ اسمبلی اسپیکر کو بھیجے ہیں
بیشتر ارکان نے اسپیکر کو فون کرکے اپنے استعفوں کی تصدیق کی ہے استعفوں کے ساتھ چارٹ شیٹ بھی دی گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام ارکان جن کی تعداد 51 ہے سب نے استعفے دے دیئے ہیں جو ارکان حاضر نہیں تھے انہوں نے فیکس کے ذریعے اپنے استعفے اسپیکر کو بھیجے ہیں جبکہ بیشتر ارکان نے اسپیکر کو فون کرکے اپنے استعفوں کی تصدیق کی ہے‘ استعفوں کے ساتھ19نکاتی چارچ شیٹ بھی منسلک ہے وہ بدھ کو اپنے استعفے اسپیکر کو پیش کئے جانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے‘ خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری امتیازی سلوک ‘اکثریت کی بنیاد پر بادشاہت کے ذریعہ ایم کیو ایم کے ارکان کے حلقوں کے مسائل کو نظر انداز کرنا‘ امتیازی سلوک کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف قرار داد کی منظوری اور سابق صدر آصف علی زرداری اور عمران خان کیخلاف قرار داد پیش کرنے کی اجاز ت نہ دینا کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری‘ انہیں لاپتہ کرنا اور ان کے ماورائے عدالت قتل کا نہ رکنے والا سلسلہ سمیت قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقاریر کے نشر کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی اور بلدیاتی انتخابات جیسے اہم مسائل چارج شیٹ میں شامل ہیں جنہیں حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Tags: