مولانا فضل الرحمن کا متحدہ کے استعفے منظور نہ کرنے کا مشورہ

August 13, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 21

اسپیکر قومی اسمبلی کو فون، استعفے منظور نہیں کیے، لیگل ٹیم کو بھجوا دیئے ہیں، ایاز صادق
اسلام آباد( خبر ایجنسیاں) جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار صادق کو ٹیلی فون کرکے ایم کیو ایم کے ارکان کے استعفیٰ منظور نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفیٰ منظور نہیں کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اسپیکر سے رابطہ کرکے استعفوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر دہرا معیار نہیں چاہئے۔ ایم کیوا یم کے استعفوں کی منظوری میں جلد بازی نہ کی جائے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ استعفیٰ منظور نہیں کئے لیگل ٹیم کو بھجوا رہے ہیں۔ جمعرات کو غور ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کو اچھا شگون نہیں سمجھتا بحران کی کیفیت پیدا ہوگی۔

Tags: