ایف آئی اے اور نیب کا سوک سینٹر پر ایک بار پھر چھاپہ

August 14, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 20

کے ڈی اے کی اسکیموں سے متعلقہ نقشہ جات اور دیگر ریکارڈ ضبط کرلیا، افسران سے پوچھ گچھ
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے اور نیب کی مشترکہ ٹیم نے سوک سینٹر پر چھاپہ مارا‘ کے ڈی اے کے افسران سے پوچھ گچھ کی جبکہ مزید ریکارڈ حاصل کرلیا‘ ایف آئی اے اور نیب کی مشترکہ ٹیم نے چائنا کٹنگ کے سلسلے میں تفتیش مزید تیز کردی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب کی ٹیم نے کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں چھاپہ مارکر وہاں افسران سے پوچھ گچھ کی‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کے ڈی اے کی اسکیموں سے متعلق نقشہ جات اور دیگر ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں لے لیا‘ ٹیم نے تفتیش کیلئے کے ڈی اے کے مزید افسران کو بھی بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا ہے۔

Tags: