کراچی آپریشن پر کسی سیاسی جماعت سے سمجھوتہ نہیں ہوگا، پرویز رشید

August 14, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 24

مقاصد کے حصول کیلئے خودکش جیکٹس اور ٹارگٹ کلنگ ضرور ی نہیں، غلطیوں کو تسلیم کرنا ہوگا
اسلام آباد( مانیٹرنگ دیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کسی جماعت یا شخصیت نہیں‘ جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے‘ اس پر کسی جماعت سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ متحدہ کے لاکھوں لوگوں کی آواز ہے‘ جس کا ملکی ایوانوں میں رہنا ضروری ہے‘ امن و سکون سے رہنا متحدہ کے ووٹرز کا حق ہے۔ دونوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا۔ مقاصد کے حصول کیلئے خودکش جیکٹس و ٹارگٹ کلنگ ضروری نہیں‘ جرم و سیاست دو الگ الگ چیزیں ہیں‘ ہمیں غلطیوں کو تسلیم اور اس کا مداوا کرکرکے آگے بڑھنا چاہئے‘ ایم کیو ایم استعفوں کا معاملہ سیاسی ہے۔

Tags: