آج صبح، نیو کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

August 14, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 26

کورنگی اورنمائش پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے، ملزمان فرار
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، کورنگی اور نمائش پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے2 افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی شفیق کالونی سلیم فیکٹری کے قریب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی عمر 25 سے30 سال کے درمیان ہے جبکہ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر 4 گولیاں ماری گئیں ہیں اور اس واردات میں 30 بور پستول استعمال ہوا ہے جس کے6 خول فورنزک لیب بھیج دئے گئے ہیں۔ اور مقتول نے پینٹ شرٹ پہنا ہوا ہے۔ جبکہ شکل و صورت سے اردو اسپیکنگ معلوم ہوتا ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کر دی۔ دوسری جانب کورنگی اور نمائش میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے2 افراد 30 سالہ عبدالقدیر کواور41 سالہ نیاز زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Tags: