غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے میچز کراچی میں ہونگے، شہریار خان

August 14, 2015 2:29 pm0 commentsViews: 26

زمبابوے نے سیکورٹی خدشات پر کراچی میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، تقریب سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا کہ زمبابوے نے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کراچی میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ اس لئے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے تھے مستقبل میں ضرور کراچی میں میچز ہونگے۔ اور اب میں اس تاثر کو ہٹانا چاہتا ہوں ، اب آئندہ اومان، ہانگ کانگ، افغانستان اور دیگر ایسوسی ایٹ ممالک کی جو ٹیمیں آئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گی تو ان کے میچز لازمی طور پر کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے انعقاد کیلئے کوشاں ہیں اور امید ہے کہ آئندہ برس بھی کسی بڑی کرکٹ ٹیم کے آنے کی امید نہیں ہے۔

Tags: