سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول17 اگست کو جاری ہوگا

August 14, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 28

اسلام آباد( آن لائن) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں مکمل کر لی ہیں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ، حلقہ بندیوں کی تفصیلات تمام ضلعی دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ سترہ اگست کو انتخابی شیڈول جاری ہوگا۔

Tags: