شہر میں مخدوش عمارتوں کا سروے تیز کرنے کی ہدایت

August 14, 2015 2:36 pm0 commentsViews: 20

عوام کو سہولیات کی فراہمی سے ہماری نیک نامی ہوگی، وزیربلدیات کا ایس بی سی اے کے اجلاس سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خستہ حالت خطرناک عمارات کے سروے کے کام میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ المناک عمارتی حادثوں کی صورت میں جان و املاک کے نقصانات سے تحفظ کے پیش نظر خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو رہائشی مکینوں سے خالی کروانے اور منہدم کرنے کے سلسلے میں متعلقہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے موثر روابط تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی ہیڈ کوارٹر میں اپنے دورے کے موقع پر ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات عمران عطا سومرو، میونسپل کمشنر سمیع صدیقی، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ممتاز حیدر اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں ہی ہماری اور ادارے کی نیک نامی ہوگی۔

Tags: