ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ‘ چینی کے نرخ کم ہوگئے

August 14, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 39

ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمت بھی کم ہوگئی مگر ریٹیل سطح پر نرخوں میں کمی نہیں کی گئی
کراچی( کامرس رپورٹر) ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب دالوں کے نرخ دو سے تین روپے کم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری مصنوعات پر ٹیکس کے نفاذ کے بعد مکھن اور چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ مکھن بنانے والی ایک کمپنی نے نور مکھن کی قیمت میں 10 روپے بڑھا دی ہے جبکہ چیز کے200 گرام پیکٹ پر بھی10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ خوردہ مارکیٹ میں چینی کی تھوک قیمت 3 روپے کی کمی سے 61 روپے ہوگئی جبکہ خوردہ قیمت بھی گھٹ گئی۔ اور ریٹیل مارکیٹ میں چینی 63 روپے سے 64 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا تین روپے کی کمی کے بعد اب100 روپے فی کلو، دال ماش 3 روپے گھٹ کر 164 روپے فی کلو، مونگ کی دال کی قیمت2 روپے کمی کے بعد 120روپے فی کلو، مسور کی دال2 روپے کمی کے بعد 113 روپے فی کلو ہوگئی۔ لیکن تمام تر دالوں کی قیمتیں ریٹیل کی سطح پر کم نہیں کی گئی اور نہ ہی شہری انتظامیہ نے کوئی ایکشن لیا ہے۔

Tags: