آج ’’مور‘‘ سمیت 4 پاکستانی فلمیں سینمائوں کی زینت بنیں گی

August 14, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 31

ایک ساتھ چار فلموں کی ریلیز سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں بہار آئے گی‘ مصطفی قریشی
فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے‘ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ سید نور
کراچی( کلچرل ڈیسک) چار دہائیوں بعد آج جشن آزادی کے موقع پر لالی ووڈ انڈسٹری کی4 پاکستانی فلمیں سینما کی زینت بنیں گی۔ فلم مور، دیکھ مگر پیار سے ،شاہ سمیت باغی کمانڈو شامل ہیں۔ فلم انڈسٹری میں تیزی سے کام ہونے اور سینمائوں میں فلموں کی ریلیز ہونے پر فنکار برادری نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسکو فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے۔ معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بہاریں لوٹ رہی ہیں لیکن اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک ساتھ چار فلموں کی ریلیز پاکستان فلم انڈسٹری میں بہاریں لائے گی، معروف ہدایتکار سید نور کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ فلموں کی بڑی تعداد میں ریلیز ہونا اور فلم انڈسٹری میں بے تحاشہ کام ہونا اس بات کی ضمانت ہے کہ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔ کراچی، لاہور اوردیگر شہروں میں بڑی تعداد میں فلمیں بن رہی ہیں۔

Tags: