عید ایک ہی روز منانے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ

August 14, 2015 2:40 pm0 commentsViews: 20

رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین 2 سال بعد تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے‘ وفاقی وزیر مذہبی امور
شریف خاندان کی رہائش گاہیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں‘ وفاقی وزیر پانی و بجلی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت ان کے خاندان کی رہائش گاہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔ ملک میں ایک سے زائد عیدوں کا سلسلہ روکنے کے لئے ضرورت پڑی تو قانون سازی کی جائے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ ایک ہی روز ملک بھر میں عید کے لئے قانون سازی درکار ہوئی تو کریں گے رویت ہلال کمیٹی کا چیئر مین 2سال بعد تبدیل کر نے کی تجویز پر غور کریں گے۔ وزیر بجلی خواجہ آصف کی جانب سے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ جاتی عمرہ پر وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی رہائش گاہیں ٹرسٹ ہاسپٹل کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر روشن نے ایوان کو بتایا کہ آبادی میں اضافے کی شر ح پر قابو پانا اب صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

Tags: