سانحہ قصور نے جشن آزادی کارنگ پھیکا کردیا‘ صارم برنی

August 14, 2015 2:43 pm0 commentsViews: 17

بچوں سے زیادتی سب سے بڑی دہشتگردی ہے‘ متاثرہ بچوں کے لواحقین سے ملاقات
کراچی( پ ر) حقوق انسانی کی تنظیم صارم ویلفیئر ٹرسٹ صارم برنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ قصور نے جشن آزادی کا رنگ پھیکا کر دیا ہے ہم نے68 سال پہلے انگریزوں اور ہندوئوں سے تو آزادی حاصل کر لی لیکن آج بھی اپنے نفس کے غلام ہیں قصور میں اتنی بڑی تعداد میں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیوز کو نیٹ پر چلانے اور عام کرنے کے واقع نے ہمارے سروں کو شرم سے جھکا دیا ہے۔ صارم برنی نے کہا کہ قصور میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے اتنے بڑے قبیح فعل کو سب سے بڑی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ قصور میں متاثرہ بچوں کے لواحقین کے ہمراہ ملاقات کے دوران صارم برنی نے انہیں یقین دلایا کہ پوری قوم ان کی داد رسی کیلئے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور صارم برنی ٹرسٹ سے ان کیلئے جو ہو سکے گا وہ کرے گا۔