سیلاب متاثرین کیلئے336 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری

August 14, 2015 2:43 pm0 commentsViews: 21

ڈپٹی کمشنرز سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کریں،و زیراعلیٰ سندھ
ریلیف آپریشن سے متعلق اجلاس، محکمہ آبپاشی کے افسران کو چوکنا رہنے کی ہدایت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سیلاب سے متاثرہ ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کی ایک ماہ تک امداد کے لئے336 ملین روپے کی اضافی رقوم کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو فوری طور پر PDMA کو50 فیصد رقم جاری کرنے کے احکامات دئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریلیف کا کام مزید ایک ماہ تک جاری رکھنے کے لئے سیلابی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ فیصلہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے دریائے اضلاع کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو PDMA سے رابطے میں رہنے اور سیلاب متاثرین کی امداد کی فراہمی کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی کیونکہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ایک ماہ تک رہنے کا امکان ہے۔

Tags: