صادق علی شاہ قومی یکجہتی کے موضوع پر مبنی کھیل ’’اتفاق کہاں مر گیا‘‘ پیش کرینگے

August 14, 2015 2:49 pm0 commentsViews: 34

کراچی( کلچرل رپورٹر) معروف پروڈیوسر صادق علی شاہ قومی یکجہتی پر مبنی اصلاحی کھیل ’’ اتفاق کہاں مر گیا‘‘ آئندہ ہفتے مقامی آڈیٹوریم میں پیش کرینگے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ تیاریاں شروع کر دی ہیں صادق علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں اس وقت قومی یکجہتی کا فقدان نظر آتا ہے۔ جس کی ہمیں اس وقت اشد ضرورت ہے تاکہ آپ کے بھائی چارے سے دلوں میں محبت پیدا ہو۔ مذکورہ کھیل ڈرامہ میں ضیاء ظریف، علخیرہ، سویرا ، زاہدہ خان، نعیم کمال، اویس نبیلہ اور دیگر فنکار شامل ہیں مذکورہ ڈرامہ کی ہدایت اور تحریر نعیم کمال کی ہیں پروڈیوسر صادق علی شاہ ہیں۔ نگراں اعلیٰ سید فرقان حیدر اور سرپرست اعلیٰ خادم حسین اچوی ہیں۔