گیس سلنڈر ہٹانے کیخلاف اسکولز وین مالکان کا احتجاج

August 14, 2015 2:50 pm0 commentsViews: 27

خرچہ مزید بڑھ جائے گا، وین کارنگ تبدیل کرنے کا حکم بھی ناقابل عمل ہے، کرائے بڑھا دیئے گئے
کراچی( کامرس رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کی جانب سے 21 اگست تک اسکولز وین سے سی این جی اور LPG سلنڈر ہٹانے کے احکامات کے خلاف اسکول وینز ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ وینز مالکان کا کہنا ہے کہ اسکولز وینز پہلے ہی خسارے میں چلائی جا رہی ہیں گیس کا خرچہ 500 روپے یومیہ پڑتا ہے جبکہ پیٹرول کا خرچہ 800 روپے یومیہ ہونے سے انہیں300 روپے مزید نقصان ہوگا جس کے وہ متحمل نہیں ہو سکتے ، اسکول وین مالکان کا کہنا ہے کہ وین کا رنگ فوری طور پر تبدیل کرنے کا نادر شاہی حکم بھی نا قابل عمل ہے ڈی آئی جی ٹریفک اسکول وین مالکان کی مجبوریاں بھی سامنے رکھیں۔ جبکہ پرائیوٹ اسکولز کے ایسوسی ایشن کے صدر خالد شاہ پہلے ہی ڈی آئی جی ٹریفک کی تجاویز سے اتفاق کر چکے ہیں اسکول وینز مالکان نے اضافی اخراجات کے باعث بچوں کی ٹرانسپورٹیشن فیس میں مزید اضافے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ جبکہ اپنے طور پر بچوں کو اسکولز پہنچانے والے وینز مالکان نے بھی ماہانہ کرایہ میں300 سے500 روپے اضافہ کر دیا ہے۔

Tags: