آزادی بڑی نعمت ہے اس کی قدر کی جائے، اسٹیج پروڈیوسرز

August 14, 2015 2:51 pm0 commentsViews: 23

جھگڑے ختم کرکے قوم کیلئے سوچنا ہوگا، فرقان حیدر، صادق علی، شہزاد عالم و دیگر کا اظہار خیال
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جشن آزادی کے حوالے سے اسٹیج کے متعدد ہدایتکار پروڈیوسرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جب میں بابائے اسٹیج سید فرقان حیدر نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور قدرت کا حسین تحفہ ہے۔ اس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے۔ یہ وقت ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا ہے لہٰذا آپس کے جھگڑے ختم کرکے ملک اور قوم کے لئے سوچنا ہوگا پروڈیوسر صادق علی شاہ نے کہا کہ آزاد ملک میںسانس لینا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا اس لئے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانا چاہئے کیونکہ یہ ملک ایک طویل جدوجہد کے بعد لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ آرگنائزر شہزاد عالم نے کہا کہ ہمیں اچھی اور مثبت سوچ کے ساتھ ایمانداری سے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ تا کہ ہم ملک کی ترقی کیلئے رول ادا کر سکے پروموٹر ایم صدیق راجہ نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔ اس کی جتنی قدر کر سکتے ہیں ہمیں کرنی چاہئے۔ پروموٹر ایم ارشاد صدیقی نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں زندہ ہونے کا احساس دلاتا ہے، اور ایک نیا جذبہ عطا کرتا ہے۔ تعلیمی شعبے سمیت دیگر شعبوں میں انقلاب کی ضرورت ہے تا کہ ملک میں ترقی کا سفر پر گامزن ہو سکے۔ پروڈیوسر و اداکار رئیس قادری نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف جذبہ کی ضرورت ہے۔ اور نوجوانوں کو صحیح رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ ہدایت کار خادم حسین اچوی نے کہا کہ یہ ملک عظیم قربانیوں کے بعد وجود میں آیا اس کی قدر کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔