عوامی تحریک کو بلاول ہائوس پر دھرنے کی اجازت نہیں ملی

August 14, 2015 2:53 pm0 commentsViews: 24

کرپشن کیخلاف دو روزہ احتجاجی دھرنا آج سے عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب دیا جائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کو کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف بلاول ہائوس پر دھرنا دینے کی اجازت نہیں ملی اب دو روزہ دھرنا آج ( جمعہ) عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب بلاول ہائوس جانے والے راستے پر دیا جائیگا۔ اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ محکمہ داخلہ سے بلاول ہائوس چورنگی پر پرامن دھرنا دینے کی اجازت مانگی تھی جو کہ ہمیں نہیں دی گئی تاہم اب یہ دھرنا عبداللہ شاہ غازی کے قریب بلاول ہائوس جانے والے راستے پر دیا جائے گا۔

Tags: