بلاول نے ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کرنے کی ہدایت کردی

August 14, 2015 2:54 pm0 commentsViews: 20

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں کے بعدکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو فی الحال ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو بلاول بھٹو زرداری سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی اس موقع پر سندھ کی سیاسی ، سیلابی اور ایم کیو ایم کے استعفوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے آغا سراج درانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابھی ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کریں اور آئندہ کی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بارے میں حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

Tags: