صوبائی وزیر کا ایکسائز کی اچانک موٹر رجسٹریشن ونگ کا دورہ

August 14, 2015 2:55 pm0 commentsViews: 13

آنے والے افراد سے مسائل دریافت کیے، عوام کو گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، گیان چند
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن گیان چند اسرانی نے جمعرات کو موٹر رجسٹریشن ونگ سوک سینٹر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز شبیر شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے موٹر رجسٹریشن ونگ میں آنے والے افراد سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے فوری حل کے لئے ہدایات جاری کیں صوبائی وزیر کو رجسٹریشن سے متعلق تمام مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر نے واضح طور پر کہا کہ عوام کو رجسٹریشن کے مراحل میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ اور گاڑیوں کے کاغذات دس دن میں حوالے کرنے کا دستاویزی ثبوت عوام کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس طرح محکمہ ایکسائز کے تمام دفاتر کا اچانک دورہ کروں گا اگر مجھے افسران یا عملے کی جانب سے کوئی کوتاہی یا غفلت نظر آئی تو متعلقہ اہلکار اور افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags: