دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں نواب علی اور شریف کو24-24 سال قید
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں2 ملزمان کو 24,24 سال قید اور 70,70 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا‘ ملزمان نواب علی اور شریف کو سینٹرل جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔