گلگت میں خواتین سے زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

August 14, 2015 2:58 pm0 commentsViews: 22

گلگت( نیوز ڈیسک) گلگت میں30 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیو ز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے والا گروہ پکڑا گیا‘ قصور اسکینڈل کے بعد ایک او ر شرمناک واقعہ منظر عام پر آگیا‘ گلگت میں گرفتار 2 ملزمان نے لرزہ خیز انکشافات کردیئے‘ ملزمان نے30 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بنائیں اور انہیں بلیک میل بھی کیا۔ شرمناک اسکینڈل اس وقت بے نقاب ہوا جب گلگت میں ایک خاتون نے کینٹ تھانے میں اجتماعی زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرایا‘ خاتون نے شکایت درج کرائی کہ ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی کی‘ ویڈیو اور تصاویر بنائیں۔

Tags: