متحدہ ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں پر کارکن نائن زیرو پر جمع‘ ڈھول کی تھاپ پر رقص

August 14, 2015 3:03 pm0 commentsViews: 31

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی اپنی نشستوں سے احتجاجاً استعفوں کے بعد کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نائن زیرو پر جمع ہوگئی اور دیئے روشن کرکے خوشی کااظہار کیلئے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا‘ نائن زیرو پر ارکان رابطہ کمیٹی نے کارکنان و عوام کا استقبال کیا‘ بعد ازاں تمام لوگ یاد گار شہدائے حق پرست پر حاضری دینے گئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Tags: