گلوکارہ نازیہ حسن کی 15 ویں برسی منائی گئی

August 14, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 17

کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی15 ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی‘ گلوکارہ نازیہ حسن3 اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور صرف 15 سال کی عمر میں1980 ء میں اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھوا جب انہوں نے ’’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ گانا گایا ‘انکا البم ڈسکو دیوانے 14 ملکوں میں پیش کیا گیا اسے ایشین پاپ کا بہترین فروخت ہونیوالا البم بنایا‘ انکا ریکارڈ آج تک موجود ہے‘ نازیہ حسن کے البم کی دنیا بھر میں ریکارڈ6کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

Tags: