آج شہر میں جشن آزادی کی تقاریب کیلئے پولیس الرٹ

August 14, 2015 3:11 pm0 commentsViews: 26

دہشت گردی اور بھتہ خوری کیخلاف کارروائیوں سے امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، آئی جی سندھ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ہدایت پر آج کراچی میں جشن آزادی کی تمام تقاریب بشمول مزار قائد‘ اسکولوں و دیگر تعلیمی اداروں پر غیر معمولی سیکورٹی اقدامات کے ضمن میں سندھ پولیس ہائی الرٹ ہے‘ آئی جی سندھ نے یہ احکامات سندھ پولیس ریڈ یو ایف ایم 88.6 کی ایک تقریب کے دوران پولیس افسر کو دیئے‘ مذکورہ تقریب FM 88.6 کے دو سال مکمل ہونے پر سی پی او میں منعقد کی گئی‘ تقریب میں آئی جی سندھ براہ راست نشریات میں کم و بیش ایک گھنٹہ شامل رہے اور شہریوں کو پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا‘ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی‘ ٹارگٹ کلنگ‘ اغواء برائے تاوان‘ بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف پروایکٹو پولیسنگ ‘ موثر اور مربوط چھاپہ مار کارروائیوں کی بدولت صوبے میں نہ صرف قیام امن کی صورتحال میں بہتری آئی ہے بلکہ جرائم کی مختلف وارداتوں میں بھی بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Tags: