ترقیاتی منصوبوں کے کنسلٹنس اپنی اہلیت بہتر بنائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

August 14, 2015 3:14 pm0 commentsViews: 24

کنسلٹنٹ کا طریقہ کار جدید تقاضوں کے مطابق نہیں ہوگا تو نقصان آئندہ نسلوں کو برداشت کرنا ہوگا
کراچی (سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ شہر میں کنسلٹنسی کا معیار بھی معاشرے کے دیگر شعبوں کی طرح متاثرہورہا ہے جو خطرناک اور افسوس نا ک امر ہے۔ اگرکنسلٹنٹ نے اپنے معیارکو بلنداور طریقہ کار کوجدید تقاضوں کے مطابق نہیں کیا تو شہر میں تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبے شدید متاثر ہوں گے اور اس کا نقصان آنے والی نسلوں کو برداشت کرنا پڑے گا لہٰذاترقیاتی منصوبو ںپر کام کرنے والے کنسلٹنٹ اپنے معیار کے ساتھ ساتھ قابلیت اور اہلیت کو بھی بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے کنسلٹنٹس اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انجینئرز کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نیازاحمد سومرو بھی مو جو د تھے۔ایڈمنسٹریٹرکراچی نے جام صادق پل کے لئے ہونے والی کنسلٹنسی پر شدید تشویش کا اظہار کیااورڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسزکو ہدایت کی کہ متعلقہ کنسلٹنٹ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف مہم جاری
انتظامیہ کی کوششوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے صارفین کے تعاون کی ضرورت ہے، کمشنر کراچی
ادرک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے اور تیزاب کے ٹینک توڑدیے گئے ہیں
کراچی( سٹی رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملاوٹ کرنے والوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جارہی ہے اور وقت کے ساتھ اسے زیادہ مربوط ،منظم اور سخت بنایا جا رہا ہے۔وہ ہیلپ لائن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔کمشنر نے کہا کہ حکومت ملاوٹ کی روک تھام اور قیمتوں کو کنٹرول کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصو صی ہدایات ہیں کہ لوگوں کو اشیا کی قیمت کے ضمن میں ریلیف فراہم کیا جائے اور ملاوٹ کی روک تھام کی جائے۔ انتظامیہ اس سلسلہ میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوششوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے صارفین کے تعاون کی بہت ضرورت ہے تاکہ وہ ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری کرنے وا لوں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف شکایات اور مجسٹریٹس کی عدالتوںمیں ان کے خلا ف مقدمات درج کرائیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو اپنے حقوق کا ادراک کر ناچاہئے ۔انھیں اپنے حقو ق کے حصول کے لئے خود کھڑا ہو نا چاہئے ۔اس سے انتظامیہ کو ملاوٹ کی روک تھام اور ناجا ئز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں مددملے گی۔انہوں نے کہا کہ ادرک میں ملاوٹ کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ تیزاب کے ٹینک توڑ دئے گئے ہیں ادر ک میں تیزاب ملانے والے تاجروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا انتظامیہ کی یہ مہم بھر پور طور پر جاری رہے گی اور اسے موثر بنایا جا ئے گا۔

Tags: