بلدیہ عظمیٰ کے تحت جشن آزادی کی تقریب

August 14, 2015 3:14 pm0 commentsViews: 25

کراچی (سٹی رپورٹر) 14؍ اگست کو یوم آزادی کے موقع پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا آغاز مرکزی عمارت، بلدیہ عظمیٰ ایم اے جناح روڈ کراچی میں صبح دس بجے پرچم کشائی کی رسم سے کیا جائے گا اس موقع پر کراچی کی تاریخ خصوصاً بلدیہ عظمیٰ کراچی کی منتخب قرار دادیں، بائی لاز، قوانین اور بلدیاتی تاریخ کے حوالے سے نادر اور تاریخی دستاویزات اور تصاویر پر مبنی ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کے ہمراہ کریں گے ۔

Tags: