پاک کالونی سے بڑا بورڈ چورنگی تک تجاوزات کیخلاف آپریشن ٹریفک کی روانی بحال

August 14, 2015 3:14 pm0 commentsViews: 30

محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ عظمیٰ نے درجنوں غیر قانونی پتھارے‘ ٹھیلے‘ مرغی کے پنجرے اور دیگر سامان ہٹاکر ضبط کرلیا
فٹ پاتھ اور سڑک پر سامان رکھنے والے دکانداروں کے چالان کئے جائیں گے‘ ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات کا انتباہ
کراچی(سٹی رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسدادتجاوزات نے پاک کالونی سے بڑا بورڈ چورنگی تک غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے بھر پورآپریشن کرتے ہوئے ابراہیم علی بھائی اسکول کے چاروں طرف فٹ پاتھ اور سڑک پر لگنے والے درجنوں غیر قانو نی پتھارے ، ٹھیلے، مرغی کے پنجرے اور لوہے کے کائونٹر، لکڑی کے تخت ، ٹیبل کرسیوں کو ہٹا دیا جس سے سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہونے کے ساتھ فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی سہولت حاصل ہوئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر مظہر خان کی نگرانی میں جمعرات کے روز انسداد تجاوزات کے عملے نے ڈی ایس پی ویسٹ اور ایس ایچ او پاک کا لونی کی موجودگی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اور دکانداروں کو تنبیہ کی کہ فٹ پاتھ اور سڑک پر اپنا سامان رکھنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف چالان کردیئے جائیں گے۔ تجاوزات کے خلاف کئے جانے والے اس آپریشن کے دوران شہریوں کی ایک بڑی تعدادجمع ہوگئی انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کی اس کارروائی کو سراہا۔

Tags: