تھانوں، پولیس موبائلوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگانے کا حکم

August 14, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 32

وائرلیس کے ذریعے پولیس کو پیغام، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، صوبائی وزیر داخلہ
آئی جی سندھ کو یوم آزادی کے موقع پر نگرانی اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی بھی ہدایات
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر داخلہ نے تمام تھانوں‘ پولیس موبائلوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لگانے کی ہدایت جاری کردی‘ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں کارروائی عمل میںلائی جائیگی‘ ہدایت کے بعد شہر بھر کے تھانوں میں پرچم لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا‘ گلشن ڈویژن پولیس کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ایکسپو سینٹر پر آتش بازی کی گئی‘ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ہدایت کی ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر تھانوں اور تمام پولیس موبائلز پر قومی پرچم لہرائے جائیں‘ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر داخلہ کی جانب سے وائر لیس کے ذریعے بھی پولیس کو پیغام ارسال کردیا گیا ہے‘ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر نگرانی اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Tags: