متحدہ کے استعفوں سے سیاسی دھڑے بندی پیدا ہوگی‘نثار کھوڑو

August 14, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 22

جمہوری ادارے کمزور ہوں گے‘ جمہوریت کی بقاء کیلئے انتہائی سخت فیصلے نہ کئے جائیں
ماضی میں شہید بینظیر اور نواز شریف کیلئے بھی مائنس ون فارمولے کی باتیں کی گئیں تھیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ ان کی پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہے‘ تاہم جمہوریت کی بقاء کیلئے انتہائی سخت فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔اسمبلیوں سے استعفے مسائل کا حل نہیں‘ سیاست میں آپشن کھلا رکھنا چاہئے‘ اگر ایم کیو ایم کو کچھ معاملات پر خدشات اور تحفظات ہیں تو ان کو بات چیت کے ذریعے حل کرکے سیاسی ماحول کو ٹھنڈا کیا جاسکتا ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آرٹس کونسل میں آزادی فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں سے سیاسی دھڑے بندی پیدا ہوگی اور جمہوری ادارے کمزور ہوں گے نثار کھوڑو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں کی استعفوں کو منظور کرنے کی باتیں قبل از وقت ہیں‘ ماضی میں شہید بینظیر بھٹو اور نوازشریف کیلئے بھی مائنس ون فارمولے کی باتیں کیں گئیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی زیادتیاں کی گئیں۔

Tags: