محمد رضوان الیکٹرونکس ڈیلرز کی ریلی کی قیادت کریں گے

August 14, 2015 3:20 pm0 commentsViews: 22

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز اینڈ اسمال ٹریڈرزجشن آزادی پر جوش انداز میں منائیگی اور کراچی بھر کے الیکٹرونکس ڈیلرز اینڈ اسمال ٹریڈرزمزارقائد سے تبت سینٹر تک ایک بڑی ریلی بھی نکالیں گے جس کی قیادت تاجر رہنما رضوان عرفان کریں گے منصور علی نے کہا کہ ملک کو قائداعظم کے زرین اصولوں کے مطابق چلانا چاہیے اور اتحاد ، اتفاق اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان سے محبت ہے کیونکہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے ۔