یوم آزادی ہماری تاریخ کاسنہرا باب ہے‘فرحانہ اورنگزیب

August 14, 2015 3:20 pm0 commentsViews: 28

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) 14اگست یوم آزادی ہماری تاریخ کا روشن اور سنہرا باب ہے جس میں تاریخی جدوجہد کے نتیجے میں اسلامی فلاحی ملک پاکستان وجود میں آیا ۔ آزادی اللہ کاا نعام ہے اور پاکستان میں مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہدہمارا فرض ہے۔ ان خیا لات کا اظہار ناظمہ کراچی جماعت اسلامی حلقہ خواتین فرحانہ اورنگزیب نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئیے کہ وہ نئی نسل کے دلوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار کریں اور انہیں حصول پاکستان کیلئے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کریں تاکہ بچے آزادی کی قدر و قیمت سے آگاہ ہوسکیں۔