ایم ڈی واٹر بورڈ آج فیملی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کریں گے

August 14, 2015 3:22 pm0 commentsViews: 33

کراچی ( سٹی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی 14 اگست کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ(KWSB) آفیسرز کلب کے زیر اہتمام 4بجے شام جشن آزادی فیملی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کریں گے،جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول میں واٹر بورڈ کے افسران اور فیملیز کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے،جیتنے والوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے،اسپورٹس فیسٹیول میں واٹر بورڈ کے افسران اور ان کی فیملیز کو مد عو کیاگیا ہے ، واضح رہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ یو م آزادی کے مو قع پر واٹر بورڈ کے دفاتر میں منعقد ہو نے والی تقریب قومی پر چم کشائی میں قومی پر چم لہرائیں گے جس میں واٹر بورڈ کے افسران و اسٹاف شرکت کریں گے۔۔

Tags: