سگنل توڑنے پر گاڑیوں کی تصاویر لیکر چالان گھر بھیجنے کا فیصلہ

August 14, 2015 3:22 pm0 commentsViews: 301

ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے پولیس موبائلز پر خفیہ کیمرے نصب کردیئے گئے
چالان تصویر کے ساتھ بذریعہ کورئیر گھروں پر بھیجے جائیں گے‘ ٹریفک پولیس نے جدید نظام پر کام شروع کردیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے جدید طرز کے نظام پر کام شروع کردیا‘ سگنل توڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر کھینچ کر رجسٹرڈ نمبر سے حاصل کئے گئے ایڈریس پر چالان اور تصویر بذریعہ کوریئر گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ابتدائی مرحلے میں کراچی ٹریفک پولیس کی چھ موبائلز میں کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ جمعرات کو کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو اب گھر پر بھی سکون نہیں ملے گا‘ دوسرے مرحلے میں جدید کیمروں کو شہر کے اہم شاہراہوں اور تمام ٹریفک سگنلز پر نصب کیا جائیگا اور ان کیمروں کے زون اتنی ہوگی کہ گاڑیوں کے نمبر پلیٹ صاف نظر آئے اور اس سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس اور سندھ پولیس کے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

Tags: