نیب کے چھاپوں اور گرفتاریوں سے بچنے کیلئے سرکاری افسران کا راہ فرار

August 14, 2015 3:23 pm0 commentsViews: 24

گریڈ14 سے 20 تک کے افسران کی چھٹی کی درخواستوں کا ڈھیر لگ گیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں نیب اور اینٹی کرپشن کے ممکنہ چھاپوں کے خوف سے سرکاری افسران کی چھٹیوں کی درخواستوں کا ڈھیر لگ گیا ‘سندھ حکومت کے ماتحت اداروں کے گریڈ14سے20 تک کے لگ بھگ 30 سے زائد سرکاری افسران اور اہلکاروں کی طرف سے چھٹیوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں‘ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین اور افسران کی بڑی تعداد محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب کی طرف سے چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد خوفزدہ دکھائی دے رہی ہے‘ بد عنوانی میں ملوث سرکاری افسران نے گرفتاریوں کے ڈر سے چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔

Tags: