آرمی چیف لانڈھی سمیت دیگر علاقوں سے قبضہ ختم کرائیں‘الطاف حسین

August 14, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 23

لانڈھی میں سرکاری سرپرستی میں علاقے پر قبضہ کیا گیا‘ جرائم پیشہ عناصر ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کروارہے ہیں
جشن آزادی شاندار طریقے سے منانے کے اعلان کے بعد سرکاری اہلکاروں نے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں
لندن(پ ر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں لانڈھی کے مختلف علاقوں میں حقیقی دہشت گردوںکے قبضہ کا نوٹس لیا جائے ۔ رات گئے نجی ٹیلی ویژن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پر ایک افسوسناک بات وزیراعظم محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ملک بھر کے عوام کے علم میںلانا چاہتا ہوں کہ جب سے ایم کیوایم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم اسمبلیوںمیں رہیں یا نہ رہیں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، صبح سے ہی لانڈھی کے مختلف علاقوںمیں سرکاری اہلکاروںنے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں، صبح دوکارکنان کوگرفتارکیاگیا جبکہ شام کو جشن آزادی کی تقریب کی تیاری کرنے والے ایم کیوایم کے سات ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرلیاگیا ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ سرکاری اہلکار جب ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتارکرنے پہنچے تو حقیقی دہشت گرد نہ صرف ان کے ساتھ تھے بلکہ وہ سرکاری اہلکاروں کے ہیڈکوارٹرمیں بھی موجود تھے ۔ حقیقی دہشت گردوںنے سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں لانڈھی کے علاقے میںقبضہ کرلیا ہے اور وہاں اپنے مورچے بنالیے ہیں، یہ جرائم پیشہ عناصر ایم کیوایم کے کارکنان کوگرفتارکروارہے ہیں اور علاقے کے عوام سے زبردستی کھانا اورچائے مانگ کر انہیں پریشان بھی کررہے ہیں ۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اورچیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ وہ وعدے کے مطابق لانڈھی کے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور علاقوں سے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرائیں۔

Tags: