عدالتوں سے سنگین مقدمات ملٹری کورٹس منتقل کرنے کا امکان

August 14, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 23

ٹارگٹ کلرز‘ بی ایل اے اور را کیلئے کام کرنے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے
گواہان کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرکے مقدمات پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے‘ ذرائع
کراچی( نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی سمیت دیگر عدالتوں میں چلنے والے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انتہائی سنگین مقدمات میں گواہان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے گواہان کو فول پروف سیکورٹی دے کر مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکڑوں شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تا کہ فوجی عدالتوں میں بھجوایا جا سکے۔ تحریک طالبان سمیت دیگر کالعدم تنظیموں، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی گرفتار ٹارگٹ کلرز کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرنے والے گرفتار ملزمان کے مقدمات کو بھی فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے گا۔ تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد مقدمات جلد فوجی عدالتوں میں بھجوا دئیے جائیں گے۔

Tags: