بدعنوان عناصر کو لگام دینی ہوگی، صدر ممنون حسین

August 14, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 18

دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی، اقتصادی راہداری خطے کے مفاد میں ہے
وزیراعظم میاں نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل و دیگر ی قومی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے بد عنوان عناصر کو لگام دینا ہوگی۔ یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی تقریب سے خطاب، تفصیلات کے مطابق آج صبح یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں نماز فجر کے بعد مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور قوم کی یکجہتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جبکہ دن کا آغاز وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 31 اور چاروں صوبوں میں21, 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مزار اقبال پر حاضری دی، اسلام آباد میں قومی کنونشن سینٹر میں یوم آزادی کی بڑی تقریبات منعقد ہوئی۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف راشد محمود، چاروں افواج کے سربراہوں، وفاقی وزراء، وزراء مملکت، شہری اور دیگر اعلیٰ افسران او سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے شرکت کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم نے مملکت کے قیام کیلئے جدوجہد کی۔ علیحدہ وطن کے قیام کیلئے علامہ اقبال کے خواب کو تعبیر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری قوم کے مفاد میں ہے۔ ملک کو ترقی دینے کیلئے بد عنوان عناصر کو لگام دینی ہوگی۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پڑوسی ممالک سے خوش گوار تعلقات چاہتے ہیں۔ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل پر امن چاہتے ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیوں میں متاثرین سیلاب کو یاد رکھا جائے۔

Tags: