بلدیہ ٹائون کے نادرا آفس سے 371 غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری

August 14, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 23

ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد مزید 3 مقدمات درج کرلئے‘ نادرا کیخلاف مقدمات کی تعداد 14 ہوگئی
تحقیقات کے زد میں آنیوالے نادرا کے 10 افسران سمیت 40 ملازمین برطرف ہوچکے ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے نادرا کی جانب سے مزید371 غیر ملکی شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا سراغ لگا لیا۔ مزید3مقدمات کے اندراج سے نادرا کے خلاف مقدمات کی تعداد 14 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نادرا کیماڑی مرکز کے سربراہ عبدالقدیر کے انکشاف کی روشنی میں مزید371 غیر ملکی شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ حکام نے ان شناختی کارڈ سے متعلقہ اصل خاندانوں کے افراد کے ریکارڈ کرائے گئے بیانات کی روشنی میں مزید3 مقدمات درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے۔ نادرا نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کی تحقیقات 2 سال قبل شروع کی تھیں تاہم رواں سال تحقیقات میں تیزی لائی گئی جس کے باعث تحقیقات کی ز د میں آنیوالے نادرا کے 10 افسران سمیت40 ملازمین کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

Tags: