شہر میں جشن آزادی پر چراغاں قومی پرچموں کی بہار

August 14, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 95

عوام میں جوش و خروش، نمائش پر رش، پاکستان زندہ باد کے نعرے، نوجوانوں کا رقص
کراچی( اسٹاف رپورٹر) یوم آزادی پر شہر بھر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے‘ گلی‘ کوچے ‘سرکاری و نجی عمارتیں جگ مگ جگ مگ کررہی ہیں‘ جبکہ عمارتوں پر قومی پرچم بھی لہرائے گئے ہیں‘ گلی‘ محلوں میں ملی نغموں اور ترانوں کی آوازیں گونج رہی ہیں‘ عوام میں بھی زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے‘ رات گئے تک شہر کی بڑی تعداد بھی اپنے بچوں کے ہمراہ جشن آزادی کے موقع پر ہونیوالے چراغاں کو دیکھنے میں جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے تھے‘ یوم آزادی کی آمد پر شہر بھر کے نجی و سرکاری دفاتر‘ بلند عمارتوں‘ نجی و سرکاری اسپتالوں‘ تعلیمی اداروں کی عمارتوں‘ شاپنگ مالز اور بڑے ہوٹلوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے‘ جن میں سوک سینٹر کراچی‘ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹیٹ بینک‘ نیشنل بینک ‘حبیب بینک پلازہ‘ اسٹیٹ لائف بلڈنگ ‘ سندھ اسمبلی‘ آرٹس کونسل ‘سپریم کورٹ رجسٹری‘ سندھ ہائی کورٹ‘ پی ایس او ہیڈ آفس‘3 تلوار اور دیگر نجی سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

Tags: