فریال تالپور 2 ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئیں

August 14, 2015 3:27 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور 2 ماہ بعد بیرون ملک سے وطن واپس پہنچ گئی ہیں‘ وہ 23جون کو اپنے شوہر کے ساتھ بیرون ملک گئی تھیں‘ اس حوالے سے ایف آئی اے نیب کی سندھ میں جاری کارروائیوں کے بعد مختلف قیاس آرائیں جاری تھیں جن میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گی‘ تاہم وہ جمعرات کو لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہیں۔

Tags: