کرپشن میں ملوث مزید 2 ججز برطرف، تعداد6 ہو گئیں

August 14, 2015 3:27 pm0 commentsViews: 35

جوڈیشل افسران کیخلاف خفیہ انکوائری شروع کر دی گئی، ایک سینئر سول جج جبری ریٹائرڈ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ سے کرپشن کے خاتمے کا بیٹرا اٹھالیا ہے‘ جمعرات کو مزید 2بدعنوان ججز کو عرطرف کردیا گیا ‘ جبکہ کرپٹ جوڈیشل افسران کیخلاف خفیہ انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے‘ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے بدعنوانی میںملوث ماتحت عدالتوں کے 2جوڈیشل مجسٹریٹس اسماعیل راہو اور جاوید سلمان کو ملازمت سے برطرف کردیا‘ اس طرح اب تک ماتحت عدالتوں کے6 ججوں کو ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے جن میں اسماعیل راہو‘ جاوید سلمان‘ بدر الدین میمن‘ علی گل خاصخیلی‘ عبدالاعلیٰ جتوئی اور ثمینہ عالم شامل ہیں جبکہ ایک سینئر سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ آدم ایچ اسحاق کو جبری ریٹائرکیا گیا۔

Tags: