آج صبح اورنگی پاکستان بازار سے مقابلہ کے بعد دو ملزمان گرفتار

August 14, 2015 3:29 pm0 commentsViews: 34

کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹائون میں2 ملزمان راہ گیروں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ‘پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا‘ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور اس سے قبل بھی مختلف تھانوں میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

Tags: