آج صبح، بھٹائی آباد میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں ملیں

August 15, 2015 3:51 pm0 commentsViews: 25

نامعلوم ملزمان نے چاقو کے وار کرکے بیدردی سے قتل کر دیا، مقتولہ پولیس اہلکار کی اہلیہ تھی پانچ سالہ بچی کو مار دیا
مقتولہ کا شوہر رات کی ڈیوٹی پر سینٹرل جیل میں تعینات تھا جسے اہل محلہ نے سانحے کی اطلاع دی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح بھٹائی آباد میں گھر سے پولیس اہلکار کی بیوی اور بیٹی کی لاشیں ملیں‘ مقتولین کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا اور مذکورہ واقعہ ذاتی رنجش یا دشمنی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس ‘ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود بھٹائی آباد گلی نمبر 29 سے خاتون او ر کمسن بچی کی لاشیں ملیں جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مقتولین کی شناخت 30 سالہ سکینہ زوجہ عابد مسیح اور 5 سالہ مہوش دختر عابد مسیح کے نام سے ہوئی ہے‘ ایس ایچ او سہیل اعجاز بلوچ کے مطابق مقتولین کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر چاقو کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے‘ مقتولین پولیس اہلکار عابد مسیح کی بیوی اور بیٹی تھی‘ عابد مسیح واقعے کے وقت سینٹرل جیل میں رات کی ڈیوٹی پر تعینات تھا جس کو اہل علاقہ نے واقعے کی اطلاع دی۔ ایس ایچ او اعجاز بلوچ نے مزید بتایا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ مذکورہ واقعے کے بارے میں کچھ معلوم نہی ہے جب میں اوپر سے نیچے آیا تو دونوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں اور اس نے بیان دیا ہے کہ جب سے بھائی عابد کی شادی ہوئی میاں بیوی دونوں آپس میں لڑتے رہتے تھے‘پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں داخل ہونے کا ایک ہی راستہ ہے جو کہ واقعے کے وقت بند تھا‘ مذکورہ واقعے میں کوئی گھر کا فرد ملوث ہے تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Tags: