لانڈھی میں رینجرز کا چھاپہ، متحدہ کے3 کارکن گرفتار

August 15, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 25

گرفتار کئے جانیوالوں میں ایک ٹارگٹ کلر بھی شامل ہے، جوائنٹ انچارج اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ہے، رینجرز
رینجرز نے چوتھے کارکن غیاث الدین کو کرمنل ریکارڈ نہ ہونے پر چھوڑ دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے لانڈھی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران3 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجر زکی نفری نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لانڈھی نمبر 6 میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران4 افراد کو گرفتار کرلیا جس میں شامل یونٹ 84 کے انچارج عقیل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ‘ناصر الدین یونٹ84 کا جوائنٹ انچارج ہے جبکہ وہ بھی مبینہ طور پر قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے اس کے علاوہ ساجد اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔جبکہ غیاث الدین کیخلاف کرمنل ریکارڈ نہ ہونے کے باعث اسے چھوڑ دیا گیا۔

Tags: