میٹرک کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں

August 15, 2015 4:16 pm0 commentsViews: 22

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر انوار احمد زئی کے اعلامیے کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر برائے امتحانات 2015 کی مارکس شیٹس تیار ہوچکی ہے۔ جو مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق جاری کی جائیں گی۔ 18 اگست کو نیو کراچی، نارتھ کراچی، گلبرگ، لیاقت آباد، 19 اگست کو گلشن اقبال ، جمشید ٹائون، شاہ فیصل ٹائون، 20 اگست کو ملیر بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، 21 اگست کو صدر، لیاری، کیماڑی، 22 اگست کو بلدیہ، سائٹ اورنگی ٹائون اور گڈاپ ٹائون جاری کی جائیں گی۔ یہ مارکس شیٹس بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہ بذات خود یا اپنے سینئر ٹیچر کے ذریعے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مندرجہ بالا دی گئی تاریخوں کے مطابق صبح9:30 تا شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے حاصل کر سکتے ہیں۔

Tags: