ٹھٹھہ میں سیلابی ریلے سے تباہی، کچے کے علاقے ڈوب گئے

August 15, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 133

سبزیوں اور پھلوں کی فصلیں تباہ، لوگوں نے بچائو بند پر پناہ لے لی
3یونین کونسلیں سونڈا، جھڑک اور ٹنڈوحافظ شاہ کے 150 سے زائد گوٹھ زیرآب
ٹھٹھہ( نیوز ڈیسک) ضلع ٹھٹھہ میں سیلاب کے بڑے ریلے نے تباہی مچا دی۔ ضلع کے کچے کا علاقہ تقریباً ڈوب چکا ہے تفصیلات کے مطابق سیلاب کا بڑا ریلا اس وقت ضلع ٹھٹھہ سے گزر رہا ہے۔ کوٹری سے6 لاکھ کیوسک پانی ٹھٹھہ سے ہوتا ہوا گزر رہا ہے۔ کوٹری سے6 لاکھ کیوسک پانی ٹھٹھہ سے ہوتا ہوا سمندر کی طرف جا رہا ہے۔ اسلامی ماہ کی آخری اندھیری راتوں میں سمندر پانی بہت کم لیتا ہے جس کی وجہ سے ضلع ٹھٹھہ میں پانی کا دبائو بر قرار ہے۔ جس کے نتیجے میں کچے کے علاقے میں باقی خشکی کا علاقہ بھی ڈوبنا شروع ہوگیا ہے۔ کروڑوں روے کی کیلے، گنے، پپیتے اور سبزیوں کی فصلیں مکمل طور پر ختم ہوگئی ہیں۔ ان علاقوں میں رہنے والوں نے قریبی بچائو بند پر پناہ لے رکھی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق آئندہ 24 سے48 گھنٹے اہم ہیں ضلع کی3 یونین کونسلیں سونڈا، جھرک اور ٹنڈو حافظ شاہ میں150 سے زائد گوٹھ ڈوب گئے ہیں۔ جہاں4 سے 8 فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ ان میں کئی مکانات گر گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جرمن ڈورو کے بند ٹوٹنے کی وجہ سے بھی تباہی ہوئی ہے۔ تعلقہ ٹھٹھہ کا بگھار، موری کا علاقہ گوٹھ تانکا بھی گزشتہ شب زیر آب آگیا ہے۔

Tags: