بیشتر جماعتوں میں سیاسی ڈان موجود ہیں، وجیہہ الدین

August 15, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 22

قبضہ گروپ نے تحریک انصاف کو یرغمال بنا رکھا ہے، مجھے معطل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا
لاہور( آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جسٹس ( ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ زیادہ تر جماعتوں میں سیاسی ڈان براجمان ہیں۔ تحریک انصاف کا حال بھی ان جماعتوں سے مختلف نہیں ہوگا اگر انتخابی دھاندلی کے مرتکب افراد کے خلاف موثر فیصلے نہیں کئے مجھے معطل کرنے یا پارٹی سے نکالنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میری یہ جدوجہد جاری رہے گی قبضہ گروپ نے پارٹی کو یر غمال بنا رکھا ہے۔ پارٹی میں آمریت کی بو آتی ہے جب تک عمران خان نے کے پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سندھ کے سابق صدر نادر خان لغاری، سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور لاہور کے سابق صدر علیم خان کو ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق پارٹی سے نہ نکالا گیا تب تک پارٹی میں جمہوریت نہیں آسکتی۔ وجیہہ الدین نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ایک بجے دفتر تشریف لاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی ان کرپٹ عناصر سے جان چھڑوائیں گے لیکن وہ وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔

Tags: